کرونا وائرس،سنسنی سے گریز،عوام میں امید پیدا کی جائے، پیمرا کی نئی ہدایات

کرونا وائرس،سنسنی سے گریز،عوام میں امید پیدا کی جائے، پیمرا کی نئی ہدایات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺍﻟﯿﮑﭩﺮﺍﻧﮏ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﺭﯾﮕﻮﻟﯿﭩﺮﯼ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﻧﮯ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭨﻨﮓ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯾﮟ۔

پیمرا کی جانب سے جاری ہدایات مین کہا گیا ہے کہ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﺑﻌﺾ ﺳﯿﮑﺸﻨﺰ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﺳﭙﺘﺎﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺭﭘﻮﺭﭨﻨﮓ ﺳﮯ ﻧﺎﻇﺮﯾﻦ ﻣﯿﮟ ﻏﯿﺮﺿﺮﻭﺭﯼ ﺧﻮﻑ ﭘﮭﯿﻞ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭨﻨﮓ ﺍﻓﺮﺍﺗﻔﺮﯼ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﭙﺘﺎﻟﻮﮞ، ﺍٓﺋﺴﻮﻟﯿﺸﻦ ﻭﺍﺭﮈﺯ، ﻗﺮﻧﻄﯿﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﭘﻮﺭﭨﻨﮓ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺭﯾﺞ ﭨﯿﻢ ﮐﻮ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﻟﮓ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮐﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﺎ ﯾﮧ ﻋﻤﻞ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﮐﯽ ﺟﺎﻥ ﺑﻮﺟﮫ ﮐﺮ
ﺧﻼﻑ ﻭﺭﺯﯼ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔

ﭘﯿﻤﺮﺍ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺳﭙﺘﺎﻟﻮﮞ، ﺍٓﺋﺴﻮﻟﯿﺸﻦ ﻭﺍﺭﮈﺯ ﺍﻭﺭﻗﺮﻧﻄﯿﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﭘﻮﺭﭨﻨﮓ ﻧﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮨﺎﻭٔﺳﺰ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻮﺭﯾﺞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻏﯿﺮﺿﺮﻭﺭﯼ ﺧﻮﻑ ﻧﮧ ﭘﮭﯿﻼﺋﯿﮟ۔ ﺗﻤﺎﻡ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﮨﺎﻭٔﺳﺰ ﮐﯽ ﻗﻮﻣﯽ ﺫﻣﮯ ﺩﺍﺭﯼ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﺍٓﮔﮩﯽ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﺣﺴﻦ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﮨﮯ۔

پیمرا نے اپنے ہدایت نامے میں مزید کہا ہے کہ کرونا سے ثابت قدمی اورنظم وضبط کے ساتھ نمٹنے کے لئے عوام میں امید کوفروغ دیاجائے۔ متاثرہ مریضوں اورزیرعلاج افراد کی خبریں دیتے ہوئے ضرورت سے زیادہ تشہیرکرنے اورسنسنی پیدا کرنے سے گریزکیاجائے۔ ناظرین میں امید پیدا کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، اداروں سمیت عالمی محققین کی طرف سے کی گئی کوششوں کو بھی اجاگر کیاجائے.

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے 1102 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ 8 اموات ہو چکی ہیں، کرونا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم

Comments are closed.