کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا دنیا کے ایک سو اسی ممالک میں پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار پچاس ہو گئی، متاثرین کی تعداد دولاکھ پینتالیس ہزار چھ سو اکیاون ہے،دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ86ہزار675مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
چین میں3245،اٹلی3405اورایران میں کورونا سے1284 ہلاکتیں ہوئی ہیں،اسپین میں 803،جرمنی43،امریکہ میں 171 اور فرانس میں 264 افراد ہلاک ہوئے ہیں.جنوبی کوریا91،سوئٹزرلینڈ36،برطانیہ137اورنیدر لینڈ میں76ہلاکتیں ہوئییں،آسٹریا میں 6،بیلیجیم 21 ،ناروے 7، سویڈن 11اور ڈنمارک میں6 ،جاپان32،ملائیشیا2،کینیڈا 10،پرتگال 3اور آسٹریلیا میں6،برازیل میں 6، یونان میں6،آئرلینڈ2،پولینڈ 5اورانڈونیشیا میں 25 ہلاکتیں ہوئیں
بحرین،تھائی لینڈاور سلوانیا میں کرونا سے ایک ایک ہلاکت ہوئی،فلپائن میں17،مصر6،ہانگ کانگ4اورروس میں ایک شخص ہلاک ہوا، ترکی3،بھارت میں4،عراق12،لبنان4اور ارجنٹینا میں3ہلاکتیں ہوئیں،یوکرائن میں2،بنگلہ دیش ایک،کیوبا ایک اور گوئٹے مالا میں ایک شخص ہلاک ہوا. امریکا میں کرونا سے دو سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چودہ ہزار تین سو اکیس افراد متاثر ہیں۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدات کر دی گئی۔ گورنر گیون نیوسم کے مطابق کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کرونا کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس میں مزید 36مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی اب مجموعی تعداد 274تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے نئے 17مریض مراکش، برطانیہ ، اسپین ، ایران ، پاکستان ، کویت ، عراق، انڈیا، امریکہ اور مصر سے آئے،وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے نئے مریضوں میں سے 21ریاض، 4 قطیف، تین مکہ مکرمہ، تین دمام، دو الہفووف جبکہ جدہ، ظہران اور محایل عسیر میں ایک، ایک ہیں۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
سپین میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 129 ہلاکتیں ہوئیں، رپورٹ ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد767 ہوگئی۔ وائرس سے مزید 2 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے، کل تعداد 17 ہزار 147 ہوگئی۔
کرونا وائرس سے بھارت میں 4 اور پاکستان میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں
اٹلی میں چین سے زیادہ اموات، سعودی عرب میں مزید مریض سامنے آ گئے