کرونا وائرس سے ٹرمپ بھی خوفزدہ، لگائی سفری پابندی،سکول بھی بند کرنیکا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا خوف امریکی صدر بھی محسوس کرنے لگے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے یورپ سے امریکا سفر کے لئے پابندی عائد کر دی
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کےلیے پابندی لگادی ہے، برطانیہ کو پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر اس وائرس کو ختم کرنا ہوگا، ہم نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیا کہ وائرس سے کس طرح بچا جائے۔ ہم کس طرح اس سے نمٹتے ہیں یہ ہمارے طرز عمل پر منحصر ہے لیکن امریکی قوم ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کرونا کے خلاف لڑنا ہوگا، یورپ نے چین سے آنیوالوں کی نگرانی کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے، یورپ میں مناسب اقدامات نہ ہونے کیوجہ سے وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکول بند کرنے اور بڑے اجتماعات پر پابندی لگانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اگر کسی شہری کی طبیعت ٹھیک نہیں تو وہ گھر پر رہے گا۔انہوں نے دیگر ملکوں کےلیے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کردی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں کرونا وائرس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے, امریکا میں ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا ہوکر ابتک 38 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 26 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1327 ہوگئی ہے۔
نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس کو کورونا خدشات کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا۔کونسل آن فارن ریلیشنز کی جانب سے منعقد کی جانے والی کانفرنس کا آغاز گیارہ مارچ کو ہونا تھا جو تین اپریل تک جاری رہتی، اس کانفرنس میں اہم رہنماؤں اور معروف شخصیات کی مٹینگ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب قومی تقریبات کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا کے 1600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 سے زائد کی ہلاکتیں ہوئیں۔