کرونا وائرس، شہریوں کو متاثرہ ملکوں سے واپس لانے کا عدالت نے دیا حکم

کرونا وائرس، شہریوں کو متاثرہ ملکوں سے واپس لانے کا عدالت نے دیا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ ایران سے اپنے طلبا کو سفارتخانوں تک رسائی دی جائے

بھارت کی دہلی ہائیکورٹ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مودی سرکار کو ہدایت کی ہے کہ ایران میں پھنسے بھارتی طلبا کو سفارتخانے تک رسائی دی جائے کیونکہ ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے بھارتی طلبا پریشان ہیں، ایران میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اس لئے طلبا کی واپسی کے اقدامات کئے جائیں.

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

مودی سرکار نے عدالت مین بتایا کہ ایران اور چین سے بھارتی باشندوں کی واپسی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دو روز قبل 58 شہریوں کو ایران سے بھارتی فضائیہ کے طیارے پر واپس لایا گیا تھا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، 14 روز بعد انہین گھروں کو بھیج دیا جائے گا، چین سے بھی بھارتی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے، مزید شہریوں کو جلد واپس لایا جائے گا، اس حوالہ سے اقدامات جاری ہیں.

قبل ازیں مودی سرکار کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے غیرممالک میں پھنسے بھارتی شہریوں کو واپس لانے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے ۔ اور انھیں واپس لانے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ایران کے بعد اٹلی میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کرونا وائرس کی وجہ سے پھنسے ہندوستانیوں کے بارے میں لوک سبھا میں کہا کہ ان ملکوں سے شہریوں کو واپس لانے کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کر رہی ہے جہاں کورونا زیادہ پھیل چکا ہے ۔ابھی ایران اور اٹلی کی صورت حال زیادہ پریشان کن ہے ۔اس لئے حکومت کا فوکس ان دونوں ملکوں پر پہلے ہوگا

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویزا فری انٹری کی چھوٹ بھی 15اپریل 2020 تک کے لئے معطل کر دی گئی ہے جبکہ ایسے مسافر جو 15 فروری کے بعد چین ، اٹلی ، ایران، کوریا ، فرانس ،سپین اور جرمنی سے انڈیا میں داخل ہوئے تھے کو بھی 14 دن کے لئے علیحدہ رکھنے کی منظوری دے دی ہے ،فیصلہ کا اطلاق 13فروی سے شروع ہو گا

Comments are closed.