باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہے

سپین میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 738 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد سپین میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 3434 ہو گئی ہے، اسطرح ہسپانوی ملک زیادہ ہلاکتوں کی فہرست میں چین سے آگے نکل گیا ہے،

اٹلی کے بعد سپین کرونا سے ہلاکتوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک بن گیا ہے جہاں اس انفیکشن سے اب تک 47,600  سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سپینش وزارت صحت حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار مزید 738 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک مجموعی طور پر 3434 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جبکہ اب تک 47610 متاثرہ مریض ہیں۔ ٹیسٹنگ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسی روز دوسری جانب اموات کی شرح بھی 27 فیصد بڑھی ہیں۔  وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وباء پر قابو پا لیں گے

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

واضح رہے کہ دنیا کے 198 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا، مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 295 ہوگئی، مہلک وائرس سے آج مزید 17 افراد ہلاک ہوئے۔ چین میں آج مزید 6 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 2 سو 87 ہو گئی، امریکا میں مزید 5 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد ایک ہزار 32 ہوگئی۔ جنوبی کوریا میں بھی 5 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد ایک سو اکتیس ہو گئی۔

Shares: