باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی
حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گی
دوسری جانب محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،پنجاب کی جامعات کی انتظامیہ نے ہاسٹلز خالی کرانا شروع کردیئے،جامعات کے ہاسٹلز میں مقیم طلبا اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو رہے ہیں.
لاہورمیں ضلعی انتظامیہ نے36 شادی ہالوں اورسنیما ہال کوسیل کردیا،ڈی سی لاہور کی افسران کورات گئےتک شادی ہالوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کاروائی ہو گی.
کراچی میں کرونا وائرس ایک اور مریض سامنے آ گیا، سندھ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 16 اور پاکستان میں 30 ہوگئی
سندھ کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ،کوروناوائرس سے متاثرہ مریض سعودی عرب سے آیا تھا ،سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،کوروناوائرس سے متاثرہ 2افراد صحتیاب ہوچکے ہیں.
واضح رہے کہ اس سے قبل آج اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آیا تھا،امریکہ سے آنے والی خاتون کو پمز اسلام آباد میں داخل کروا دیا گیا، پمز کے ترجمان کے مطابق خاتون کی حالت تشویشناک ہے، پمز میں 5 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، خاتون کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے
کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری
سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کر رہی ہے اس ضمن میں سندھ میں 120 بستروں کا ہسپتال مختص کر دیا گیا ہے،محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری گھروں یا دفاتر میں رہیں، غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پرہجوم مقامات پر ہر شخص کو دوسرے شخص سے ایک میٹر فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج کورونا کی مریضہ صحتیاب ہوگئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ48سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کا ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کیا گیا، مریضہ کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ کورونا سے صحتیاب48سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے، خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا، کورونا وائرس کے اثرات سے صحتیاب مریضہ کو مزید3دن زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کرونا وائرس، کراچی میں مریضوں کے لئے 100 بستروں کا ہسپتال مختص،وزیراعلیٰ نے دیا بڑا حکم