کرونا وائرس، عمرہ پر پابندی، پی آئی اے کا ایک ماہ میں کتنا ہوا نقصان؟

0
31

کرونا وائرس، عمرہ پر پابندی، پی آئی اے کا ایک ماہ میں کتنا ہوا نقصان؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے عمرہ پر پابندی کی وجہ سے پروازیں بند ہوئین تو پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو صرف ایک ماہ میں 2 ارب کا نقصان ہوا ہے

عمرہ زائرین پر پابندی کی وجہ سے پی آئی اے کی ہفتہ وار 47 پروزایں معطل جبکہ 50 ہزار زائرین متاثر ہوئے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی جدہ کیلئے 34 اور مدینہ کیلئے 13 پراوزیں شیڈول ہیں، بزنس ویزہ اور اقامہ مسافروں کی کم تعداد کے باوجود پروازیں چلانے پر مجبور ہیں، 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی ٹکٹس منسوخ کی گئی ہیں،

واضح رہے کہ عمرہ ادا کرنے کے لئے جانے والے پاکستانی زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے،

دوسری جانب قطر اور ایران پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے، قطر نے گزشتہ روز پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ فضائی سفر معطل کیا ہے، ایران کے ساتھ پاکستان نے فضائی سفر گزشتہ ماہ سے معطل کر رکھا ہے.

واضح رہے کہ سعودی عرب نے عمرہ زائرن کے لئے ایئر لائن کو 15 اپریل تک بکنگ کرنے سے روک دیا، 15 اپریل تک عمرہ زائرین کی بکنگ نہ کرنے کا کہا گیا ہے،

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کی سلامتی اور فضائی سفر کو وبائی بیماریوں سے پاک رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر مزید سخت کردی ہیں۔ کرونا وائرس کے انسداد کے لیے سفر سے پہلے، سفر کے دوران اور سفر کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب میں سفر سے پہلے تمام مسافروں کا طبی معائنہ ہوتا ہے، پرواز کے دوران کام کرنے والے عملے کو دستانے اور ماسک پہنے رکھنے کی سختی سے تاکید کر دی گئی ہے.

کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی عرب میں انٹرنیشنل فیسٹول ملتوی کردیا گیا ہے فیسٹول 12 سے 21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

 

Leave a reply