کرونا وائرس، وقار یونس میدان میں آ گئے، کہا سات سال کی محنت سے پاکستان بنا، سات ہفتے اب یہ کام کریں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بالنگ کوچ وقار یونس بھی کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں میدان میں آ گئے،
وقار یونس نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے، اس دن ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ الگ ملک چاہئے ،یہ تاریخ کا بڑا دن ہے، سات سال بعد پاکستان بنا، جو قربانیاں ہمارے بزرگوں نے دیں وہ ہم بھول نہیں سکتے، اب وقت آ گیا ہے کہ پھر قربانی دینی پڑے گی
وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا، بہت بڑا مسئلہ ہے، سب کو ملکر حکومت کی مدد کرنی پڑے گی، سات سال ملکر محنت کر کے ملک بنا سکتے ہیں تو سات ہفتے کے لئے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر سکتے ہیں
انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ گھروں میں رہیں، ہاتھ بار بار دھوئیں یہ ایسی جنگ نہیں جو تلواروں سے لڑنی پڑے، مشکل وقت سے نکل آئیں گے گھروں میں رہنے سے ہی ہم خود کو اور دوسروں کو عالمی وبا کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ عوام کے گھروں میں رہنے سے اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، گھروں میں رہ کر ہم خود اور اپنے خاندان سمیت دوسروں کو اس وبا بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس،کھانسی ہونے پر ہوٹل میں داخلے پر پابندی،قیدیوں کے لئے بھی ایڈوائیزری جاری
کرونا وائرس، مولانا بھی میدان میں آگئے، اینٹی کرونا سیل قائم،کریں گے گلاب کے پھول تقسیم
کرونا وائرس سے ایک اور ہلاکت بھی ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے.
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 803 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 108،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں