کرونا لاک ڈاؤن، لاہور میں آج بازار مکمل بند،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد دکانیں سیل

0
147

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مارکیٹس اوربازار آج مکمل بند رہیں گی

سی سی پی او لاہور نے کورونا سے متعلقہ ایس اوپیزپر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت کر دی،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1595 مقدمات درج کروائے گئے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2072 دکانیں سیل کی گئیں،

پولیس نے تین ہزار سے زائد مارکیٹس اوربازاروں کو چیک کیا،پولیس نے80 ہزار 733 دکانوں کو بھی چیک کیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2072 دکانیں سیل کی گئیں،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 24 ہزار 785 گاڑیوں کو چالان کیا گیا،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 375 گاڑیوں کو بند کیا گیا،

دوسری جانب   ضلعی انتظامیہ لاہور نے دکانداروں ٹرانسپورٹرز کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ 978 دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا گیا جس میں سے77 دکانوں پر خلاف ورزی پائی گئی، 15 دکانوں کو سیل کیا گیا اور62 گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،گرجا گھروں پر تعینات تمام افسران واہلکارالرٹ رہیں، مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ پولیس افسران مسیحی عبادت گاہوں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کاخود جائزہ لیں۔

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آ گئی، عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ دورانِ عبادت سماجی فاصلے، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے جائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور تھانوں کی گاڑیاں گرجا گھروں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 3 لاکھ افراد کو کرونا سے بچایا ،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس

Leave a reply