آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 اگست تک توسیع

0
70

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی متروکہ وقف املاک کےسابق چیئرمین آصف ہاشمی پر مزید مشکلات ، احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں اور غیر قانونی سرمایہ کاری کیس میں سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ اگست تک توسیع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ آصف ہاشمی نے اپنے دور اقتدار میں سات سو ستتر افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا جبکہ دو ہزار آٹھ سے دو ہزار تیرہ کے دوران میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کیں۔

احتساب عدالت کو دلائل دیتے ہوئے نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنا ووٹ بینک مضبوط بنانے کے لئے نااہل افراد کو بھرتی کیا، اختیارات کے ناجائز استعمال اور نجی کمپنی کو ناجائز مالی فائدہ دیا ، ملزم کی دو ہزار نو سے دو ہزار بارہ کے درمیان بطور چئیرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیر قانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری ہوئی۔جس پر آصف ہاشمی سمیت نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے چھ اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ آصف ہاشمی آصف زرداری کے کارخاص رہ چکے ہیں‌اور سابق چیئر مین پر سنگین الزامات ہیں.

Comments ar

Leave a reply