ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،عدالت برہم

سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کے رہائشی کی گھر کی اصل فائل کی گمشدگی کیس کی سماعت ہوئی

متبادل فائل تیار نہ کرکے دینے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر برہم ہو گئی، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بادشاہ بنے ہوئے ہیں لوگ دھکے کھا رہے ہیں،پورے کراچی میں تباہی مچائی ہوئی ہے، عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے کے ڈی اے ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کے مینٹس طلب کر لئے ، عدالت کے ڈی اے افسر پر برہم ہو گئی اور کہا کہ کام نہیں کرنا، آپ سامنے آئیں؟ کے ڈی اے افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پروسس چل رہا ہے،

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کیا پروسس چل رہا ہے، کیا طریقہ ہوتا ہے؟ ایک سال سے عدالت نے فیصلہ دے رکھا ہے،ماسٹر پلان کو چھوڑیں، کیا بات کریں ماسٹر پلان کی؟ آپ کے ڈائریکٹرز کی میٹنگ آخری بار کب ہوئی؟ آپ کے ڈائریکٹرز نے کتنے اجلاس کیے؟ متبادل فائل میں اتنی تاخیر کیوں لگتی ہے؟ درخواست 29 اکتوبر 2021 سے زیر التوا ہے،وکیل درخؤاست گزارنے کہا کہ فائل نیب سے گم ہوئی، متبادل فائل چاہیے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ایک سال سے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،

علاوہ ازیں حاجی مرید گوٹھ گلبہار کے علاقے میں گھروں کے قریب کچرا کنڈی کیس کی سماعت ہوئی ،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے گھر کے مکمل دستاویزات طلب کرلیے ،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچرا اٹھانا اداروں کی ذمہ داری ہے ، دستاویزات پیش کرنا ہوں گی، شہر سے کچرا اٹھانا چاہیے،گیس، بجلی، پانی اور دیگر دستاویزات پیش کریں پھر حکم نامہ جاری کریں گے،

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ملیر میں قبرستان پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایم ڈی اے کی جانب سے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرا دیا ،اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پرعدالت برہم ہو گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اسسٹنٹ کمشنر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا

دوسری جانب پولیس اہلکار کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی ،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کو پھانسی دینے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائی کورٹ نے ملزم پولیس اہلکار کی سزا بھی برقرار رکھنے کا حکم دیا اپیل مسترد ہونے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا

Shares: