عدالت کا پیٹرولیم کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے بارے بڑا حکم

0
32

عدالت کا پیٹرولیم کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے بارے بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بحران سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے پیٹرولیم کمیشن رپورٹ کو فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ،وفاقی حکومت کی طرف سے مہلت دینے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کر دی گئی،سربراہ کمیشن نے عدالت میں کہا کہ وزرات پیٹرولیم اور وزرات اوگرا کے پاس پیٹرول پمپوں کا مکمل ڈیٹا نہیں ،2006میں اوگرا اور پیٹرولیم وزرات کے اختیارات کا تعین کر دیا گیا ،

سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں کل پیش کر دی جائے گی ،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رپورٹ شائع کر دی جائے گی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر منگل کو کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے ،پہلے بھی کہا تھا کہ کہ کابینہ میں رپورٹ پیش کرکے منظوری لے لی جائے گی ،اس بار عدالت کا حکم واضح ہے ،یہ کمیشن عدالت کے حکم پر قائم ہوارپورٹ شائع کرانا عدالت کا استحقاق ہے،یہ رپورٹ شائع کرنا مفادعامہ کے حق میں ہے ۔

عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے عدالتی حکم پر کمیشن کی سیل بند رپورٹ پیش کر دی ،چیف جسٹس نے عدالت میں کمیشن کی رپورٹ کھول کر پڑھی،چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے تحت عدالتی کمیشن کی رپورٹ خودبخود شائع ہو جائے گی کابینہ کہہ بھی دے کہ رپورٹ شائع نہیں کرنا پھر بھی رپورٹ شائع ہونا ہے کس قانون میں لکھا ہے کہ رپورٹ 30 روز میں شائع ہونا ہے ،عدالتی معاون نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا عدالت کا اختیار ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ رپورٹ کو شائع کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے ،عدالت نے کہا کہ آپ کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے سے روک نہیں سکتے،آرڈر میں لکھ دوں کہ حکومت کی بدنیتی تھی یقین دہانی کے باوجود رپورٹ کو شائع نہیں کیا گیا

سرکاری وکیل نے کہا کہ آپ مشروط آرڈر کر دیں کل کابینہ اجلاس کے بعد پبلک کر دیا جائے گا ،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں لگتا ہے کہ کابینہ والے رپورٹ کو شائع نہیں کرنا چاہتے اس رپورٹ میں غلطیاں اور کوتاہیاں ہیں ،

عدالت نے عدالتی کمیشن کے سربراہ ابوبکر خدا بخش کو اپنی کمیشن کی رپورٹ سیل بند لفافے میں پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی ،
چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مقامی وکیل شبیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ،گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق احمد خان نے یقین دہانی کروائی تھی کہ عدالت کے بنائے گئے کمیشن کی رپورٹ پر حکومت عمل درآمد کرے گی

وکیل درخواست گزارنے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے قواعد ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے جو حکومت پوری نہیں کر رہی ۔عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

دوسری جانب وزیراعظم کوپیش کردہ پٹرول بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، رپورٹ میں بحران کے ذمہ دار پٹرولیم ڈویژن کے ذیلی ادارے قراردیئے گئے ہیں،کمپنیوں کےپاس ذخیرہ ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کیا گیا،پٹرول پمپس کوجان بوجھ کرسپلائی روکی گئی، نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرولیم بحران کا باعث بنیں.

کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

Leave a reply