ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کے طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے،
ہفتہ واربریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اس صورتحال کو ختم کرنے کی آواز کے ساتھ ہیں۔پاکستان القدس شریف کے بطور دارالحکومت فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے،ہم القدس الشریف بطور دارالحکومت 1967 سے پیشگی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں، فلسطین کا حل دو ریاستوں پر مشتمل ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے اعلیٰ امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان نے امریکا کے ساتھ بات چیت کا عزم کر رکھا ہے،یہ دورے پاک امریکا تعلقات کی کثیرالجہتوں سےمتعلق ہیں، ان دوروں کا محور صرف افغانستان نہیں ہے، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے گھانا میں پیس کیپنگ اجلاس میں شرکت کی، کانفرنس میں پاکستان نے 19 وعدے کیے جو کہ امن کے عزم کا اظہار ہیں، گھانا میں شہریار اکبر نے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ پیس آپریشنز کے انڈر سیکریٹری سمیت دیگر حکام سے ملے
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے حملے کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن سے مدد نہیں لی، واقعے میں پاکستانی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کی جانب سے امریکی حکام کو عدالت میں بلانے کا کہا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے جواب دیا کہ عدالت میں زیر سماعت کیسز پر ردعمل نہیں دے سکتے،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان وزیرکے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ دیکھی ہے، اس معاملے پر حقائق کے بعد جواب دیا جائے گا،ہمیں امریکی حکام سے افغان شہریوں کی امریکا منتقلی سے متعلق اپ ڈیٹ لسٹ ملی ہے، انٹیلی جنس سے متعلقہ معلومات انٹیلی جنس چینلزکے ذریعے ہی دی جاتی ہیں، پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پربات کی گئی، ہم بھی ان امور پربات کریں گے جن پر ہمیں اعتراضات ہیں
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ