مزید دیکھیں

مقبول

اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا

اعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ،جج نے بابر اعوان کو بیٹھنے کا حکم دے دیا
سینیٹراعظم سواتی کیخلاف سائبر کرائم کا مقدمہ ،سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کیس کی سماعت ہوئی

اعظم سواتی کو پیش نہ کرنے پر وکیل بابر اعوان روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو پیش نہیں کیا،گزشتہ سماعت پر عدالت نے میڈیکل کا حکم دیا تھا، مقدمے میں لگی دفعات سیکشنز سے متعلق عدالت کو آگاہ کرونگا، جج نے کہا کہ سیکیورٹی بھی ابھی تک نہیں آئی شاید وہ ملزم کو اسپتال لیکر گئے ہوں،آپ میرے چیمبر میں بیٹھ جائیں یا کوئی ایسوسی ایٹ کمرہ عدالت میں چھوڑ جائیں جب بھی ملزم کو پیش کیا گیا آپکو آگاہ کر دیا جائیگا

بعد ازاں دوبارہ وکیل عدالت میں گئے اور کہا کہ 8بجے سے کھڑے ہیں آدھا گھنٹہ آدھا گھنٹہ کیا جا رہا ہے،جج سیشن کورٹ نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں ہم کیا کریں، وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے کو پابند کریں وہ وقت پر ملزم کو عدالت پیش کریں، جج نے کہا کہ وقت تو فکسڈ نہیں ہو سکتا، وکیل بابر اعوان نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو وقت پر ملزم کو پیش کرنیکا پابند بنائیں،جج سیشن کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایف آئی اے ملزم کو نہیں لاتے تو نہ لائیں،

بعد ازاں سینیٹراعظم سواتی کو مقامی عدالت میں پہنچا دیا گیا ،اعظم سواتی کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اعظم سواتی کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ پیکا قانون کے تحت درج کیا گیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا،بعد ازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری و پیشی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا ریمانڈ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں میڈیکل کروایا جائے ، ملزم اعظم سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے ایف آئی اے نے ٹویٹر اکاؤنٹ اور متعلقہ موبائل کی ریکوری کے لیے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،اعظم سواتی نے شکایت کی کہ رات3 بجے گرفتاری کے بعد ان پر تشدد کیا گیا ، ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کا تکنیکی موازنہ کرنا ہے، تفتیش اور برآمدگی کے لیے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے،ملزم اعظم سواتی کو 15 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan