دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسد قیصر

0
50

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کا مقصد خطے کےعوام کی خوشحالی کےلیےایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ ممبرممالک کی پارلیمانوں کی کانفرنس میں بھرپورشرکت خوش آئند ہے، قانون سازاداروں کوقریب لانےکے لیےاس کانفرنس کا انعقاد اہم سنگ میل ہوگا، خواتین کی نمائندگی،پائیدارترقی کےاہداف کےحصول پربھی بات ہوگی،

واضح رہے کہ یہ کانفرنس 29 جولائی سے 2 اگست، 2019 تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، یہ کا نفر نس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتما م منعقد ہو گی، اس کانفرنس میں‌ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے رکن مما لک کے 180 قومی ، صوبائی اور علاقائی قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کے سا تھ CPAکے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہے، دولت مشترکہ کی پا رلیما نی ایسوسی ایشن 19ویں صدی کے اوائل میں قائم کی گئی اور یہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رکن مما لک میں جمہو ریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کا م کر رہی ہے، یہ تنظیم دولت مشترکہ کے قانون ساز اداروں کی 180 برانچوں پر مشتمل ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں،

دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن بنگلادیش ، پاکستان اور سری لنکا کی وفاقی پارلیمان و ںسمیت پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے لیے ایک باشعور اور باخبر پارلیمانی معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ممبر ممالک کی پارلیمانوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہے،

Leave a reply