کرکٹ کی طرح معاشی ٹیم نے بھی شکست کھائی، سراج الحق

0
43

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسے امامت فتنہ ہے جو ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنائے، بجٹ غریب کی جھونپڑی پر خودکش حملہ ہے ،یہ شیطانی اور دجالی جال ہے جس میں ہم پھنس گئے ہیں ،بجٹ پر پانچ منٹ کی مشاورت بھی ہمارے ساتھ نہیں ہوئی، بجٹ میں صرف ریونیو کلیکشن کہ بات ہے ،بجٹ جرم ضعیفی کی سزاہے،اسد عمر کو ہٹاکر آئی ایم ایف کا کارندہ بٹھایا گیا۔

فرشتہ قتل کیس، قاتلوں کو گرفتار کر کے چوک میں سزا دی جائے، سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ تاریخ کا واحد بجٹ ہے جس پر سب کا اتفاق ہے کہ اس کو مسترد کرنا چاہیے،یہ ہماری حکومت نے بنایا ہی نہیں ہے ،یہ بجٹ جرم ضعیفی ہے،اسد عمر کو ہٹاکر آئی ایم ایف کا کارندہ بٹھایا گیا،جس طرح کرکٹ ٹیم نے سرفراز کی قیادت میں شکست کھائی جس پر ہمیں افسوس ہے ،اس سے بڑھ کر شکست ہماری معاشی ٹیم نے کھائی ہے، یہ بجٹ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے ،غریب کی جھونپڑی پر خودکش حملہ ہے ،یہ شیطانی اور دجالی جال ہے جس میں ہم پھنس گئے ہیں ،بجٹ پر پانچ منٹ کی مشاورت بھی ہمارے ساتھ نہیں ہوئی، بجٹ میں صرف ریونیو کلیکشن کہ بات ہے ،

حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بجٹ پاس ہوتا ہے تو جرائم میں اضافہ ہو گا ،غربت میں اضافہ ہو گا ،ٹیکسٹائل ،کھیلوں کے سامان پر ٹیکس لگایا گیا ہے ،سیالکوٹ،فیصل آباد والے رو رہے ہیں،جو کارنامہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے دس سالوں میں کیا، آپ نے دس مہینوں میں ان سے زیادہ قرضہ لیا ،سودی نظام کا خاتمہ ہونا چاہیئے ، حکومت کا کام صرف یہی ہے کہ وہ حکومت کرے ،حکومت کرنا بہت مشکل ہے ،وزیر اعظم کہتا ہے حکومت کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ،غلط معاشی نظام کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ ورلڈ بینک کا مقروض ہے،دس مہینوں میں پانچ لاکھ بچے بیروز گار ہو گئے ہیں ،آج کسان ،مزدور ،طالب علم رو رہا ہے ، اس بجٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا،سیمنٹ کی قیمت میں کیوں اضافہ ہوا ،سیمنٹ جس پتھر سے بنتا ہے اس کے تو یہاں بڑے بڑے پہاڑ ہیں ، کمیشن بنانا چاہیے کس کے کہنے پر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ،حکومت اس ظلم کو واپس لے لے ،جو بھی بجٹ کو ووٹ دے گا وہ عوام کے ساتھ ظلم کرے گا ،تعلیم کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے ،حکمران ہر جگہ کہتے ہیں ہماری قوم چور ہے، مزدور بھی 42 قسم کا ان ڈائیریکٹ ٹیکس دیتا ہے،ہماری قوم چور نہیں ہے بہادر ہے

ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ احتساب کا آغاز اپنی پارٹی سے ہونا چاہیے ،اس بجٹ میں قبائلی علاقوں کے لیئے کچھ نہیں ہے ،یہ آئی ایم ایف کا ڈکٹیشن ہے ،دوبارہ بجٹ بنایا جائے ،مسئلہ قوم کا نہیں ہے قیادت کا ہے۔سینیٹ میںاپوزیشن نے چینی کی قیمت میں اضافہ پر کمیشن بنا کر تحقیقات کامطالبہ کردیا،چینی کی قیمت میںاضافہ کرکے ملزمالکان کوفائدہ پہنچایاگیاہے ،میرا چور زندہ باد تیرا مردا باد نہیں ہونا چاہیے چور حکومت کا ہو یا اپوزیشن کا ہو چور ہوتاہے احتساب سب کا ہونا چاہیے،بجٹ آئی ایم ایف نے تیارکیاہے ،بجٹ پرنظرثانی کی جائے ۔ پانامہ کے 436افراد کا بھی احتساب کیاجائے سپریم کورٹ اور نیب نے کچھ نہیں کیا احتساب سب کا ہونا چاہیے اس کا میں قائل ہوں. نوازشریف کو پانامہ میں نہیں دبئی میں ایک کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر سزا ہوئی ہے. اس بجٹ میں غریب کا کچھ نہیں آئی ایم ایف کاحکم ہے اعظم سواتی سے تعزیت کرتاہوں کہ وہ اس بجٹ کی دفاع کریں گے. یہ مسئلہ قوم کا نہیں قیادت کا ہے.ایسے امامت فتنہ ہے جو ہمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا غلام بنائے۔

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

سراج الحق نے کہاکہ کس کے کہنے پر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا، کمیشن بنا کر تحقیقات ہونی چاہیے جن کی مل میں چینی پڑی ہے ، انھیں راتوں رات بڑا منافع ہوا ۔جو اس بجٹ کو ووٹ دے گا وہ عوام کا استحصال کرے گا یہ دعوی کرتے تھے کہ تعلیم عام کریں گے ، لیکن انھوں نے تعلیم کے بجٹ میں کمی کر دی ایچ ای سی نے کہا ہم فیس میں اضافہ کریں گے, اسٹاف میں کمی کریں گے یہ کیسا احتساب ہے ، کہ ایک دن وزیر اعلان کرتا ہے اور دوسرے دن اس شخص کو نیب گرفتار کر لیتا ہے آج تک نیب ، سپریم کورٹ اس حکومت نے پاناما پیپرز میں شامل باقی لوگوں کے نام پر کوئی کاروائی نہیں کی اس بجٹ میں قبائلی علاقوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے کچھ نہیں دوبارہ مشاورت سے بجٹ بنائیں ، اپوزیشن تعاون کرے گی مسئلہ قوم کا نہیں قیادت کا ہے

زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

محمد اویس

Leave a reply