سی ٹی‌ ڈی کی کاروائی، عید پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بنوں ریجن میں کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں تھانہ بنوں پر 2017 میں خودکش حملے میں مطلوب 3مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ہیں، تینوں مبینہ دہشت گردوں کی سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر تھی،گرفتارمبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے،دہشت گرد عید پر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی منصوبہ بندی بنارہے تھے،

قبل ازیں تھانہ شہید مرید اکبر کی حدود شاہ عالم داود خیل روڈ نزد میراندی کے مقام پر اراضیات میں دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کی موجودگی کی سورس اطلاع موصول ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے فوری طور پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہونے سے پیشتر بروقت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کئے جس پر بلاتاخیر زیرنگرانی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اقبال خان بلوچ، ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ شہید مرید اکبر سبطین خان نے ٹانک پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے افسران بالا سے رابطہ میں رہتے ہوئے کامیاب سرچ آپریشن کے دوران 7 عدد ہینڈ گرینیڈ، 22 عدد کارتوس، 1 کلوگرام ایکسپلوزیو مواد اور 10 عدد بال بیرنگز برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ایکسپلوزیوز و ایمونیشن مذکورہ بالا مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے سی۔ٹی۔ڈی پولیس کے حوالہ کئے گئے۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

یہ کام کئے بغیرپاکستان میں دولت نہیں بڑھ سکتی،وزیراعظم کا بلین ٹری ہنی پروگرام سے خطاب

بلین ٹری منصوبہ ناکام بنانے میں پی ایچ اے ملوث،لاہور میں درخت لگانے کی بجائے کاٹنے لگے

رمضان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ،تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

Shares: