مزید دیکھیں

مقبول

چائنیز کمپنی کے اراکین کی ریکی کرنیوالا دہشتگرد لاڑکانہ سے گرفتار

سی ٹی ڈی کی لاڑکانہ میں کاروائی،نوڈیرو روڈ پر ریڈیو اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کا سرگرم کارکن گرفتار کر لیا گیا

ملزم کی شناخت نور حسین عرف لطیف ٹالانی ڈومکی کے طور پر ہوئی، ملزم کے پاس سے پانچ ڈیٹونیٹرز، میٹر وائر اور چار سو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلک گارڈ (بی آر جی) سے ہے، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا،دوران تحقیقات ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کے خلاف آپریشن کی تیاریاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ملزم بلوچ ری پبلکن گارڈ سربراہ سے رابطے میں تھا، ملزم کا گروپ بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان اور سندھ میں ٹارگیٹ کلنگ، بم دھماکوں اور تخریب کاری کے متعدد واقعات میں ملوث ہے،

گرفتار ملزم نے لاڑکانہ میں صفائی کرنے والی چائینیز کمپنی گینسو کے چائنیز اراکین کی مکمل ریکی کر رکھی تھی ،ملزم تین ماہ سے لاڑکانہ میں رہائش پذیر چائنیز کی ریکی کرتا رہا ،ملزم کو کارروائی کرنے سے پہلے گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزم 2018 میں ڈی سی چوک ڈیرا مراد جمالی موٹر سائیکل میں آئی ای ڈی نصب کر کے دھماکہ کر چکا ہے،ڈیرہ مراد جمالی دھماکے میں ملزم کے ساتھ دو دیگر ساتھی بھی موجود تھے ،ملزم 26 آگست 2018 کو ایف سی چیک پوسٹ مٹھڑی ایریا بلوچستان پر راکیٹ لانچر سے بھی حملہ کر چکا ہے ،ملزم نے ٹھیڑی بلوچستان روڈ کے ٹھیکیدار کو مارنے کے لیے مائین بم بھی مار کر شہری کو زخمی کر چکا ہے

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan