سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں،

سی ٹی‌ ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،

سی ٹی‌ ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، دونوں کو گرفتاری کے بعد تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

قبل ازیں ماہ اگست میں سی ٹی ڈی نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا،سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب سے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،2 بم برآمد، 5 دہشت گرد گرفتار، ہدف کیا تھا؟

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کاروائی،افغانستان سے تربیت لینے والے دو دہشت گرد ہلاک

‏سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے لاہور میں خودکش حملہ ناکام بنادیا ،ریلوے سٹیشن سے دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا،دہشت گرد لیاقت خود کش حملہ آور کا انتظار کررہا تھا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ حساس تنصیبات تھیں ،سی ٹی ڈی نے کاروائی میں دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

قبل ازیں  خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے پوش علاقہ کے ڈی اے اور ہنگو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتارکئے گئے تھے، دہشتگردوں محمد نعیم اور عامر سہیل شامل تھے جن کو گرفتار کیا گیا تھا ، ملزمان کے قبضے سے لٹریچر , موبائل فونز, چندے کی رقم اور دستاویزات برآمد کی گئی تھیں زیر حراست دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں مقدمات درج کئے گئے ہیں.

Shares: