سینتھیا کی درخواست میں پی پی رہنما کے فریق بننے کی درخواست منظور

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی کو 15روز میں ملک چھوڑنے کیلئے وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کیخلاف کیس،اسلام آبادہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما چودھری افتخارکی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی گئی

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ویزہ نہ دینے کے خلاف زیر سماعت درخواست میں فریق بنے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ،وکیل چوہدری تنویر عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت سے استدعا کی کہ سینتھا کو ویزہ کیخلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے، اس درخواست میں فریق بننے کی اجازت دی جائے، درخواست میں کہا گیا کہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق سنتھیا ڈی رچی بغیر ویزہ پاکستان نہیں قیام کرسکتی،سنتھیا ڈی رچی کی ملک بدری روکے جانے کے کیس میں متاثرہ فریق ہیں،کیس میں فریق میں بنایا جائے، سنتھیا ڈی رچی نے درخواست میں حقائق کو چھپایا گیا،

چوہدری تنویر کی متفرق درخواست کے زریعے فریق بننے کی استدعا عدالت نے منظور کرلی ،عدالت نے کہا کہ سنتھیا ڈی رچی کی درخواست پر آپ نوٹس وصول کرتے ہیں، عدالت نے متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،فریق بننے کے بعد عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ،

وزارت داخلہ نے سنتھیا ڈی رچی کو 2 ستمبر کو15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا،عدالت نےسنتھیاکی ملک بدری روک کروزارت داخلہ کےنوٹیفکیشن پرعملدرآمدروک رکھاہے

سنتھیا نے اپنے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔ سنتھیا رچی  کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مسترد کی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو ورک ویزا میں توسیع کا حکم دیا جائے ۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

قبل ازیں 2 ستمبر کو وزارت داخلہ نے امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کی ویزہ ایکسٹنشن کی درخواست مسترد کردی تھی،سنتھیا ڈان کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سینتھیا نے ویزہ ایکسٹیشن کی درخواست وزارت داخلہ کو دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

بلاول کا دوہرا معیار،ہراساں کا الزام لگانیوالی خواتین کو بلا لیا،لیکن زیادتی کا الزام لگنے پر بلاول رہے چپ

واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

Leave a reply