‏بازار میں کرنٹ لگتے شخص کو سامنے کھڑے شخص نے حاضر دماغی سے بچالیا

بازار میں کرنٹ لگتے شخص کو سامنے کھڑے شخص کی بروقت حاضر دماغی نے موت کے منہ سے بچا لیا-

باغی ٹی وی:عام کہاوت ہے کہ جس کو رب رکھے اس کو کون چکھے ، یعنی کسی بھی خوفناک حادثے میں اگر اللہ نہ چاہے تو موت بھی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور ایسے بُرے وقت میں کوئی نہ کوئی اللہ کی طرف سے مددگارضرور بن جاتا ہے-

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرنٹ لگتے شخص کو پاس کھڑے شخص نے حاظر دماغی سے کام لیتے ہوئے موت کے منہ سے بچا لیا ہے-
https://twitter.com/Aabekosar/status/1293110290695979013
ٹویٹر پر آبی کوثر کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ رات کے وقت بازار میں ایک شخص دوکان بند کرتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ دوسرا شخص اس کے پاس کھڑا ہے دوکان کے پاس ہی بجلی کی کافی زیادہ تعداد میں تاروں میں سے کسی تار کا کرنٹ دوکان کے دروازے میں جانے سے دوکان بند کرنے والا شخص کرنٹ کی وجہ سے دروازے کے ستھ ہی چپک جاتا ہے-

جس پر پاس کھڑا شخص اپنی حاظر دماغی سے اپہنے کندھے پرپڑا ہوا کپڑا اس کے گلے میں ڈال کر اسے اپنی طرف کھینچ کر اس کی جان بچا لیتا ہے-

سوشل میڈیا صارفین کی بھی ایک بڑی تعداداس شخص کی حاظر دماغی کو سراہ رہی ہے-

جنوبی پنجاب میں درخت پر بنا چائے کا انوکھا ہوٹل

دونوں بازوؤں سے محروم کرکٹ آل راؤنڈر کشمیری نوجوان کے عزم و ہمت کی کہانی

Comments are closed.