دفتر خارجہ آواز اٹھا رہا ہے، کشمیر جا کر لڑ نہیں سکتا، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کی بریفنگ

0
27

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے دفتر خارجہ آواز اٹھا رہا ہے ، خود جا کر نہیں لڑ سکتا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں رحمان ملک، مشاہد حسین، جاوید عباسی ،طلحہ محمود و دیگر اراکین نے شرکت کی،

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم

آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

سینیٹر طلحہ محمود نے ایڈیشنل سیکرٹری برائے دفتر خارجہ سوال کیا کہ حریت لیڈرز کو کب اور کتنا سپورٹ کرنا ہے، اس حوالہ سے پاکستان کی کیا پالیسی ہے؟ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری دفترخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر حریت رہنماؤں کو سپورٹ کرتا ہے،

جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ، ترجمان پاک فوج

سینیٹر جاویدعباسی ،رحمان ملک ،مشاہدحسین سید نے کہا کہ کشمیرکے مسئلہ پر بھرپوراورجاندار آوازنہیں آ رہی، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے کہا کہ دفترخارجہ آوازاٹھارہا ہے،خود جا کر لڑنہیں سکتا ،بھارت سے سفارتی تعلقات کی سطح کم کرنے کا فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ہوا،آیندہ بھی کوئی فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سطح پر ہو گا ،بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے لوگوں اورپاکستان کے ری ایکشن کاغلط اندازہ لگایا تھا ،بھارت کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا ری ایکشن کا بھی اندازہ نہیں تھا ،بھارت کی سوچ تھی کہ کچھ نہیں ہوگا سب چپ ہو جائیں گے .

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

اراکین کمیٹی نے کہا کہ پاک افواج اورحکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپرموقف کی حمایت کرتےہیں،

Leave a reply