باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
گلبرگ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کی، شہری سے ڈکیتی کرنے والے اسٹریٹ کریمنل گرفتار کر لئے گئے، ملزمان نے شہری سے گلبرگ کی حدود میں میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہو گئے تھے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں محمد شہزاد ولد محمد صدیق ، محمد اشرف ولد عمر فاروق ، عبدالرافع ولد شیر خان اور محسن ولد محمد اشرف شامل ہیں. گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد بار اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
دوسری جانب سی آئی اے کا بینک کیش ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، بینکوں سے کیش لے کر نکلنے والے لوگوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ کے 4 رکن گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کو سروس روڈ نزد نیشنل میڈیکل سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔
کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف
شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان
لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا،