زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن

روضہ شریف ﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا
0
216
madinah

مدینہ: مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کا روضہ شریف ﷺ میں داخلہ سال میں ایک دفعہ ممکن ہوگا۔

باغی ٹی وی: سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ شریف ﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک بارجاری کیا جائے گا دوسری بار داخلے کا اجازت نامہ 365 روزبعد حاصل کیا جاسکتا ہے اور روضہ شریف ﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ممکن ہوگا داخلے کے اجازت نامے کے حصول کے خواہشمند کیلئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثر ہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔

Leave a reply