گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے اہلخانہ کو واش روم میں بند کر کے فرار

crime

تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

وفاقی پولیس کے تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود نیو چٹھہ بختاور میں پانچ مسلح ڈکیتوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25تولے سونا، نقدی2لاکھ2ہزار، 3800امریکن ڈالر ،بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون بآسانی لوٹ لیے اور اہلخانہ کو واش روم میں بندکر کے فرار ہو گئے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔

نیو چٹھہ بختاور اسلام آباد کے رہائشی سمیع اللہ نے تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنے ذاتی مکان میں نچلی منزل میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرا چھوٹا بیٹا عبدالمالک بالائی منزل میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہتا ہے گزشتہ رات تقریباً9بجے میرے گھر کا دروازہ اچانک کھلا اور پانچ مسلح ڈاکو اندر داخل ہو گئے ۔ تمام گھروالوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک طرف کھڑا کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر طلائی زیورات تقریباً25تولے ، نقدی2 لاکھ2 ہزار اور 3800 امریکن ڈالر اور بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون چھین کر تمام گھر والوں کو واش روم میں بند کر دیا اور فرار ہو گئے تمام ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور میرا بیٹا شناخت کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں میرا نواسہ نماز پڑھ کر آیا اور واش روم کھول کر آزاد کیا۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہماراسامان واپس دلوایا جائے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔ تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ مذکورہ واردات سے نیو چٹھہ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Comments are closed.