ڈاکوؤں کا ناکہ،ہوائی فائرنگ،درجنوں شہری لوٹ لئے

0
58

قصور
ڈاکوؤں نے ایک گھنٹہ تک ناکا لگائے رکھا اور درجن کے قریب بندوں کو لوٹا ہوائی فائرنگ کی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے

تفصیلات کے مطابق کیلیم اللہ ولد مقبول الہی سکنہ گگہ چک نمبر 29 تحصیل پتوکی نے تھانہ صدر پتوکی کو تحریری درخواست دی کہ وہ 24/9/21 کو بوقت 8 سے 9 کے درمیان اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سہجووال سے اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ ریلوے پھاٹک کے قریب عین سڑک کے درمیان دو کس نامعلوم مسلح افراد کھڑے تھے جنہوں نے مجھے تیز موٹرسائیکل چلاتے دیکھ کر ایک فائر میری طرف کیا جس کے ایک دو چھرے میرے جسم پر لگے اور میں موٹر سائیکل روکنے پر مجبور ہو گیا ڈاکوؤں نے قریب آکر مجھے دبوچ لیا اور م قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں پہلے سے درجن بھر شہریوں کو لوٹنے کے بعد بٹھایا ہوا تھا ڈاکوؤں نے ایک گھنٹہ ناکا لگا کر لوٹنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی اور میری موٹر سائیکل لے گئے
پولیس کو اطلاع کرنے پر نفری موقع پر پہنچی اور کاروائی کا آغاز کیا
متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور سے استدعا کی ہے کہ جلد سے جلد ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جائے اور میری موٹر سائیکل واپس دلائی جائے

Leave a reply