عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

0
41

عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

کراچی کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیہ کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کردی۔ سٹی کورٹ کراچی میں سیشن جج نے معروف اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیہ ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال، ملزمہ دانیہ ملک کی والدہ اور ایف آئی اے حکام بھی موجود تھے۔ سیشن جج نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کردی۔ دوران سماعت دانیا ملک کے وکیل نےعدالت سےدلائل کے لئے مہلت مانگ لی، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ عدالت نے ایف آئی اےکو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان بھی طلب کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت
خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ
افسانہ نویس و ناول نگار اور مترجم قیصر نذیر خاورانتقال کرگئے.

یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کے ایک یو ٹیوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ عامر لیاقت کی موت کے چند ہفتوں قبل ان کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، ان ویڈیو کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں درخواست دی تھی۔

جبکہ نازیبا ویڈیو کے معاملے میں عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار ہیں جب کہ ایف آئی اے نے اس معاملے پر لاہور کے یوٹیوبر (یاسر شامی) کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاسر شامی کی جانب سے ہی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھیں، یوٹیوبر سے مذکورہ ویڈیو کے حصول کا ذریعہ پوچھا جائے گا۔

Leave a reply