دانیہ میری چوتھی بیوی،عامر لیاقت کا قتل ہوا،حکیم شہزاد

ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، جلد رخصتی اور ولیمہ بھی ہو گا،دانیہ شاہ
dania shah

معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ انکی تین شادیاں پہلے ہو چکی ہیں اور دانیہ سے انکی چوتھی شادی ہے

دانیہ اور حکیم شہزاد کی شادی کا کچھ دن قبل انکشاف ہوا تھا، دانیہ اور حکیم شہزاد نے ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی تھی کہ ان دونوں‌نے شادی کر لی ہے،شادی کے بعد دانیہ اور حکیم شہزاد نے ایک انٹرویودیا ہے جس میں دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی نہیں ہوئی، جلد رخصتی اور ولیمہ بھی ہو گا،نکاح دو تین مہینے قبل ہوا، مجھے محرم کی ضرورت تھی اور میں چاہتی ہوں کہ ہر بیوہ کو ان جیسا ہمسفر ملے،

دانیہ جیسی شریف اور نیک عورت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی،حکیم شہزاد
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ جب میں دانیہ کا وکیل بنا تو ہماری ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس کیے، ان تبصروں میں دانیہ کو عامر لیاقت کی قاتلہ اور بدکردار عورت کہا گیا جو مجھے کافی ناگوارگزرا اور حقائق اس کے برعکس تھے،دانیہ جیسی شریف اور نیک عورت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں نے یہ جرم بار بار کیا، دانیہ میری چوتھی بیوی ہے، میرے اوپر اللہ کی رحمت ہے،یہ بات فضول ہے کہ دانیہ نے عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک کیں تو انہوں نے خودکشی کی، یہ جھوٹ ہے اس بندے نے کوئی خودکشی نہیں کی، اس کا قتل ہوا ہے،قتل کے بعد بہت کوشش کی کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہو لیکن وہ نہیں کروانے دیا گیا، آخر کیوں نہیں ہوا پتا چلنا چاہیے تھا کہ موت کیسے ہوئی، دن دہاڑے ایم این اے کا قتل ہوتا ہے اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ کمرے میں دھواں بھرنے سے موت ہوئی یا دانیہ کی ویڈیوز کی وجہ سے موت ہوگئی، عامر لیاقت ایسا مضبوط اور تگڑا شخص تھا کہ اس کی ایک کیا ایک کروڑ ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تب بھی وہ خودکشی نہ کرتا، دانیہ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

مجھے مرد کی ضرورت تھی،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ پھر "دلہن”بن گئی

فروری 2022 میں عامر لیاقت نے پنجاب کی رہائشی 18 سالہ دانیہ ملک سے تیسری شادی کرلی تھی، جنہوں نے محض تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی،عامر لیاقت سے خلع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی تھیں جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون کو عامر لیاقت کی موت ہو گئی تھی،بعد ازاں عامر لیاقت حسین کے بچوں اور پہلی بیوی بشریٰ اقبال نے دانیہ شاہ کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کیلئے کچھ عرصہ قبل 2 کروڑ روپے میں وکیل مقرر کرلیا تھا

چند ماہ منظرِ عام سے مکمل طور پر غائب رہنے کے بعد اب دانیہ شاہ کی چند ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں وہ اپنے دوسرے نکاح کی تصدیق کر رہی ہیں،ممکنہ طور پر 5 مئی کو احمد شہزاد نے جب دانیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا وہ اس کے بعد یا اس سے پہلے ہی نکاح کرچکے تھے۔

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

Comments are closed.