اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےدرآمدات پرعائدتمام پابندیاں اُٹھالیں ہیں اور اب مرکزی بینک کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق 27 دسمبرکوجاری کیا جانے والا سرکلرغیرمؤثرہوگیا ، پابندی ہٹانےکا فیصلہ اسٹیک ہولڈرزکی تجاویز پرکیا گیا۔
سرکلر کے مطابق درآمدات کیلئے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے،مجازڈیلرز کوزرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ، جس سےتمام درآمدات کیلئے بلا تفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کھلی کچہری؛ فرح گوگی کیخلاف سوسائٹی متاثرین نے بوگس رجسٹریوں کا انکشاف کردیا
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
پنجاب؛ 25 سال میں پہلی بار ماحولیاتی رپورٹ جاری
پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
اسٹیٹ بینک کے مطابق ہزاروں کنٹینرزریلیزکرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی بینک نے تمام بینکوں کوپابندی ہٹانےکاسرکلرجاری کردیا۔ دوسری جانب واضح رہے کہ تجارت کی معطلی کے باوجود رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے پاکستانی درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال دوسری بار بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے مئی میں بھارت10بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ، گزشتہ ماہ بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید براں یہ کہ مئی میں بھارت سے امپورٹس کا حجم 2 کروڑ 30 لاکھ 10 ہزار ڈالرز رہا جبکہ مئی2022 میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالرز تھیں۔ اس سال فروری میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہوا تھا اور درآمدات میں اضافے کے لحاظ سے فروری میں بھی بھارت 10 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل تھا۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان نے اگست2019 میں ہی بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی۔