گدی نشین درگاہ اجمیرشریف نے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار بارے میں کہا کہ …..

0
65

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سیدسرورچشتی نے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار کے بارے میں کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، بھارتی مسلمان ناانصافی کا شکار ہیں۔ یہ کیسا بھارت ہے؟ یہ کیا ہو رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72ویں یوم آزادی ہے بھارتی مسلمانوں کے لیے؟
سید سرور چشتی نے راجستھان میں تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کے فیصلہ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 6ملزموں کو تو بری کردیا گیا،کیا آسمان سے بھوتوں نے آکرپہلوخان کاقتل کیا؟
یاد رہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے ہر جگہ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ہجومی تشدد سے 100کے قریب شہری مارے جا چکے ہیں جن میںسے اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

Leave a reply