دس بڑے آبی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری،وزیراعظم کریں گے کہاں کا دورہ؟

0
33

دس بڑے آبی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری،وزیراعظم کریں گے کہاں کا دورہ؟

ملک کی آئندہ نسلوں کے لیے واٹر، انرجی اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے عملی اقدامات وفاقی حکومت کی جانب سے دس بڑے آبی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے

وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے وزیراعظم مہمند ڈیم کی تعمیر میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے چیئرمین واپڈا وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری آبی منصوبوں پر کام کے حوالے سے بریفنگ دیں گے 2 ہزار 955 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے دس آبی منصوبے 2023ء سے2029ء کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے 6 بڑے ڈیموں کی تعمیر سے 9 ہزار 43 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی میسر آئے گی دس آبی منصوبوں کی بدولت ایک کروڑ 28 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا آبی منصوبوں کی تکمیل سے 91 ہزار 917 ایکڑ بنجر زمین زیر کاشت آئے گی دس آبی منصوبوں میں 35 ہزار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی

800 میگاواٹ کے مہمند ڈیم کی تکمیل نومبر 2025 تک متوقع ہے مہمند ڈیم کی تکمیل سے 16 ہزار ایکڑ سے زائد بنجر میں سیراب ہوگی 4500 میگاواٹ کا دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل بھی نومبر 2025 تک متوقع ہے .دیامر بھاشا ڈیم میں 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی 2150 میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ فیز ون فروری 2025 تک مکمل ہوگا 83 میگاواٹ کے کرم تنگی ڈیم پر کام دسمبر 2025 تک مکمل ہوگا 1530 میگاواٹ کا تربیلا ففتھ توسیعی منصوبہ جولائی 2024 میں مکمل ہوگا ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل جولائی 2025 تک متوقع ہے.ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 2500 افراد کو نوکریاں میسر ہونگی

کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی تکمیل 28 اکتوبر 2023 تک متوقع ہے کچھی کینال منصوبے کی تکمیل جون 2023 میں متوقع ہے کچھی کینال منصوبے سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہوگی نئی گج ڈیم کی تکمیل جون 2023 میں متوقع ہے نئی گج ڈیم سے بلوچستان کی تین لاکھ ایکڑ بنجر میں سیراب ہوگی سندھ بیراج منصوبہ دسمبر 2025 میں مکمل ہوگا سندھ بیراج منصوبے میں 30 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی

دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔

گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply