داسو بس واقعہ،وزیراعظم نے کس کو چین جانے کی ہدایت کر دی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

0
67
داسو-بس-واقعہ،وزیراعظم-نے-کس-کو-چین-جانے-کی-ہدایت-کر-دی؟-شیخ-رشید-نے-بتا-دیا #Baaghi

داسو بس واقعہ،وزیراعظم نے کس کو چین جانے کی ہدایت کر دی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چینی وزیر پبلک سیکیورٹی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیقات میں پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا،وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی ہے ،پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے متعلقہ سیکیورٹی ایجنسی کو چینیوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم اورافغان صدر میں ملاقات کی تفصیل دفترخارجہ ہی بتا سکتا ہے، لاکھوں نہیں چند سو پاسپورٹ جعلی جاری کیے گئے، جعلی پاسپورٹ جاری کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں کوئٹہ سرینہ چوک واقعے میں بھی یہ عناصر ملوث ہیں ،داسو بس واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے،ہم ذمہ دارافراد کوکسی قیمت پرمعاف نہیں کریں گے ،داسوواقعے کے زخمیوں کوپاک فوج کے اسپتالوں میں امداد دی جارہی ہے،داسو واقعہ جے سی سی اجلاس کوسبوتاژ کرنے کی کوشش تھی .سی پیک اور پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کیا جائے گا پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے افغانستان کا امن افغانستان کے امن سے منسلک ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے تعلق حالات و واقعات سے بالاتر ہیں،  چین کی 15رکنی ٹیم سمیت ہمارے اعلی سطحی ادارے (داسو بس حادثے) چھان بین کر رہے ہیں شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اورآہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پربس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات جلد مکمل کرلیں گے، چینی ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔ پاکستان میں تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سیکیورٹی دیں گے ، جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، جعلی شناختی کارڈز کے معاملے میں نادرا کے 10 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے،بارڈر مینجمنٹ کو وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے، بھارت پاکستان میں مداخلت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، افغانستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں، کوشش ہے وہاں امن ہو

داسو ڈیم دھماکے کی تحقیقات میں ہم بھی شامل ہونا چاہتے ہیں‌:چین کا اعلان،

داسوڈیم حادثہ:دھماکہ خیز مواد کے شواہد مل گئے‘ دہشت گردی خارج از امکان نہیں

داسو ڈیم کے عملے کے 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد کی ہلاکت پرچین کا ردعمل آگیا

داسو ڈیم کی ٹیم کی گاڑی میں بم دھماکہ، غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

وزیراعظم عمران خان کا چینی ہم منصب سے رابطہ،بڑی یقین دہانی کروا دی

شیخ رشید اور چینی وزیرپبلک سیکیورٹی کے مابین رابطہ،داسو ہائیڈرو پاوربس حادثے بارے بات چیت

Leave a reply