داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد

0
46
داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد

داؤدی بوہرہ کمیونٹی پاک فوج کے ساتھ مل کر 300,000 سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کر چکی ہے

پاکستانی فوج کے تعاون سے داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی طرف سے پاکستان کے مختلف شہروں میں 300,000 سے زائد سیلاب متاثرین کو خشک راشن، پکا ہوا کھانا اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ اس مہم کو داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ ہزاروں بے گھر افراد کی بحالی میں مدد جاری رکھی جا سکے۔ "پروجیکٹ رائز” کے بینر تلے کمیونٹی نے کم از کم 500,000 لوگوں کی زندگیوں کو چھونے اور انہیں اپنی زندگیاں دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

امدادی سامان کی ترسیل کو شفاف اور موثر انداز میں اگے بڑھایا جا رہا ہے؛ جس میں واٹر پروف ٹینٹ، بستر کی چادریں، پینے کا صاف پانی، کھانے کے لیے خشک خوراک، جیسا کہ بھنے ہوئے چنے، کھجوریں، بسکٹ، پیک شدہ دودھ اور جوس، مختلف عمروں کے بچوں کے لیے فارمولا دودھ کا پاؤڈر، سلے سلائے کپڑے، پلاسٹک کے جوتے، خواتین کے لئے سینیٹری مصنوعات، خام کھانے کی اشیاء جیسے چاول، آٹا، چینی، کھانے کا تیل اور دالوں کے ساتھ ساتھ دوائیاں اور بزرگوں، بیماروں، مائوں اور بچوں کے لیے طبی امداد شامل ہیں

داؤدی بوہرہ کمیونٹی، جو کہ انسان دوستی میں سرگرم عمل رہتی ہے، کم از کم 33 ملین لوگوں میں سے کچھ فیصد کی مدد کرنا چاہتی ہے، جو کہ اس تاریخی اور بے مثال سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہزاروں مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، ہزاروں خاندان ایسے ہیں کہ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے؛ 600,000 حاملہ خواتین کو زچگی کی دیکھ بھال کی اشد ضرورت ہے، 30 لاکھ افراد ڈینگی، ملیریا، گیسٹرو، ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور دیگر متعدی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے شدید بیمار ہیں۔

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Leave a reply