ڈی چوک نہیں، اب کہاں ہو گا جلسہ، تحریک انصاف کا اعلان
تحریک انصاف نے27مارچ جلسے کی جگہ تبدیل کر دی

تحریک انصاف نے پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا رہنماپی ٹی آئی علی نواز اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ہم 27مارچ کا جلسہ ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں کریں کیونکہ جس تعداد میں عوام جلسے میں شرکت کرے گی اس کے لیے پریڈ گراؤنڈ بہترین وینیو ثابت ہوگا اسلام آباد انتظامیہ کو وینیو تبدیلی کی درخواست جمع کروا دی ہے

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گایہ لوگ مہنگائی یا غربت کے خلاف نہیں اپنی دولت بچانے نکلےہیں 27مارچ کوپاکستان کےمستقبل کاتعین ہوناہے،27مارچ کوعوام وزیراعظم پراعتماد کریں گے ہمارے جلسے کیلئے پریڈ گراؤنڈ کی جگہ کم پڑ جائے گی،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے کے لیے ویسے بھی اب ڈی چوک چھوٹی جگہ پڑ جائے گی – جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں پریڈ ایونیو مناسب جگہ رہے گی – یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا انشاء اللہ – پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے – اپوزیشن کی شکست یقینی ہے انشاء اللہ

واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسہ کرنے سے روک دیا تھا، انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراونڈ اور اپوزیشن کو ایچ نائن میں جلسہ کرنے کا آپشن دے دیا ،وفاقی دارالحکومت میں حکومتی ، اپوزیشن کے جلسوں کا معاملہ ،ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی جلسے کی پریڈ گراؤنڈ میں اجازت کا امکان ہے، اپوزیشن کو ایف نائن میں جلسے کی اجازت کا امکان ہے،

تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ڈی چوک پر 27 مارچ کے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی تھی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور پی ڈیم ایم پر مشتمل اپوزیشن کو آگاہ کردیا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے ایک ساتھ جلسہ کرنے کی صورت میں تصادم کا خطرہ ہے اور سیکیورٹی کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ڈی چوک پر جلسہ کی اجازت نہ دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ حکومت پریڈ گراؤنڈ کی پارکنگ میں اپنا جلسہ کرے جبکہ اپوزیشن کو میٹرو اسٹیشن کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

Shares: