بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے جانے والے سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کا ملبہ ملنے کے بعد آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار دو پاکستانیوں سمیت پانچوں افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ جبکہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’افسوس کہ ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں۔ کمپنی اوشین گیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’”اب ہمیں یقین ہے کہ ہم ہمارے سی ای او اسٹاکٹن رش، شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد، ہیمش ہارڈنگ اور پال ہنری نارجیولیٹ کو کھو چکے ہیں
کمپنی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تمام لوگ سچے ایکسپلورر تھے جنہوں نے مہم جوئی کا ایک الگ جذبہ دکھایا۔ اس المناک وقت میں ہمارے دل ان پانچوں روحوں اور ان کے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ ہمیں جانی نقصان کا غم ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے ملازمین کے لیے انتہائی افسوسناک وقت ہے جو اس نقصان پر افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ دعا گو ہیں کہ اس انتہائی تکلیف دہ وقت میں ان خاندانوں کی رازداری کا احترام کیا جائے۔”
خیال رہے کہ پانچوں افراد کی موت کی تصدیق سے کچھ دیر قبل ہی سمندر کی تہہ میں ملبہ ملنے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ لاپتہ ہونے والی آبدوز ٹائٹن کا ہی ہے۔ جو ملبہ دریافت ہوا اس میں ٹائٹن کا لینڈنگ فریم اور پچھلا حصہ شامل ہے۔ فی الحال یہ تفصیل سامنے نہیں آئی کہ ملبے کو نکالنے کیلئے آپریشن کس نوعیت کا ہوگا اور پانچوں افراد کی لاشیں مل سکیں گی یا نہیں۔
اس سے قبل کی خبر کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ماہرین روبوٹ سے ملبے والی معلومات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ دیر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرے گا۔ کوسٹ گارڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہورائزن آرکٹک کی آر او وی (دور سے چلنے والی گاڑی) کو ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب سمندر کے فرش پر ملبہ ملا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پیش رفت میں بڑے انتباہات ہیں، یہ ملبہ کچھ خاص ہوسکتا ہے اور ممکن ہے کہ یہ کچھ بھی نہ ہو۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے پچھلے کچھ دنوں سے زیادہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کی ہیں البتہ اس خبر کی ٹوئٹ ان کی جانب سے کی گئی ہے اس لیے یہ اہم بھی ہو سکتا ہے۔ رواں ہفتے ماہرین سے بات کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ممکن ہے ٹائٹن بیرونی ڈھانچے کے دباؤ کو سہنے میں ناکامی کی وجہ سے پھٹ گیا ہو اور دریافت ہونے والا ملبہ اسی کا ہو تاہم فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا.