تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
پولیس حکام کے مطابق کالر نے کہا کہ ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے نقدی اور 2 موبائل چھین کر فرارہیں، تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کال پر فوری ریسپانس دیا،دوران پوچھ گچھ ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا،،ایس ایچ او انسپیکٹر شبیہ رضا کے مطابق ملزم نجی کمپنی میں ڈلیوری بوائے کا کام کرتا ہے پیسے ہڑپ کرنے کے چکر میں جھوٹی کال کر دی،ملزمان سے لوٹی گئی رقم 66 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزم عبدالرحمان نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پیسے ہڑپ کرنے کا پلان بنایا اور 15 پہ کال کر دی،ملزم عبدالرحمن اور اس کے دوست محمد کامران، محمد شکیل کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے,ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا ہے کہ 15 پر جھوٹی کال کرنا جرم ہے ایمرجنسی کی صورت میں کال کریں، عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں،
دوسری جانب صدر ڈویژن پولیس کا قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سندر پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم رمضان کو دوران سنیپ چیکینگ منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ،ملزم سے 1کلو 400 گرام سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا.
پنجاب پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرم متحدہ عرب امارات سے گرفتار
پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا کرکے قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری ندیم اشرف نے 2022 میں تھانہ پیر محل ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شہری کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مجرم بعد ازاں روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہوگیا ، پنجاب پولیس نے انٹرپول کی معاونت سے شہری کو متحدہ عرب امارات سے ٹریس کرکے گرفتار کیا ، اشتہاری مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا، قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ انٹرپول ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے بیرون ملک مفرور مزید اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جائے۔
گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی تشدد کرنیوالا گرفتار
علاوہ ازیں ملت پارک میں کم عمر بچی سے زیادتی کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی سروسز ہسپتال آمد ہوئی ہے،ایس پی اقبال ٹاؤن نے بچی مہوش اور والدین سے ملاقات کی، والدین کا کہنا تھا کہ 10 سالہ مہوش سلمان نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی۔ملزم 2 ماہ قبل بچی مہوش کو جنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کی زیر نگرانی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،والدین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جائے گی،ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی.
ٹرینوں سے مسافروں کے موبائل چوری کرنے والا گینگ گرفتار
ریلویز پولیس لاہور کی بڑی کارروائی،مسافروں کے موبائل چوری کرنے والا گینگ دھرلیا،ملزمان نعمان، حمزہ اور شمریز کو ریلوے اسٹیشن لاہور کے پلیٹ فارم 2 اور 5 سے گرفتار کیا گیا،ملزمان ٹرین قراقرم اور علامہ اقبال میں سوار ہوتے ہوئے مسافروں کے قیمتی موبائل چوری کرکے بھاگنے لگے،ایس ایچ او رمضان حیدر کی تشکیل دی گئی ٹیم نے موقع سے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے مسافروں کے چراۓ گئے 2 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے،ملزمان ریکارڈ یافتہ نکلے جو بیشتر مقدمات میں پہلے بھی جیل جاچکے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،مزید انکشافات متوقع ہیں
ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف
چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات