ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی ویڈیو منظر عام
کراچی کے عزیز بھٹی پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری بوائے سے ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گھر کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اتنے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں اور فوڈ ڈیلیوری بوائے سے موبائل چھین کر فرار ہوجاتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کا واقعہ 18 مارچ کو عزیز بھٹی پارک کے قریب پیش آیا۔ خیال رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور کوئی بھی علاقہ اس سے محفوظ نظر نہیں رہا ہے جبکہ عوام بھی ان وارداتوں سے تنگ ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اسی طرح کراچی میں کئی وارداتیں ہوئیں ہیں جس سے شہری کافی تنگ ہیں اور انتظامیہ سے کافی نالاں نظر آتے ہیں سوشل میڈیا پر عوام کا کہنا ہے ان وارداتوں میں کافی لوگوں کی قیمتی جانیں جاچکی ہیں اور کئی گھرانے تباہ ہوچکے مگر کوئی قانون حکمرانی والا نہیں ہے کہ کوئی قانون پر عمل کروائے.








