دین فطرت اور ہماری زندگی تحریر: ملک منیب محمود

0
33

‏پورے عالم میں اس وقت امت مسلمہ کے افراد ایک بڑی تعداد میں موجود ہیں بیان کیا جاتا ہے کہ وہ دنیا کی پوری آبادی کا ایک بٹہ چھ حصہ ہے اس طرح مسلمان دوسرے مذاہب اور تہذیبوں کے ماننے والوں کے مقابلے میں ایک عظیم قوم شمار کیے جاتے ہیں اور برابر اس میں اضافہ ہو رہا ہے صرف امریکہ میں تقریبا ایک کروڑ مسلمان موجود ہیں اور ان کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے اس طرح یورپ کے تمام ممالک اور دنیا کے مشرقی حصے میں بھی اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں نہایت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ ماضی تہذیبوں کے سائے میں جن لوگوں نے وقت گزارے اور عیش و عشرت سے پوری طرح فائدہ اٹھایا وہ سب کچھ حاصل کرنے کے باوجود جوہر نایاب سے محروم رہے اور اس کو دور کرنے کے لئے انہوں نے تمام فارمولوں کو آزما کر دیکھ لیا لیکن ان کو وہ سکون نہیں مل سکا جس کے بغیر زندگی میں کوئی لذت یا اس کی کوئی قیمت باقی رہے آخرکار ان کو اسلام کا مطالعہ کرنے اور اس کے بنائے ہوئے نظام زندگی کو بہ نظر غائر دیکھنے کی توفیق ہوئی اور ان کو وہ متاع گمشدہ مل گئی جس سے ان کی زندگی کا رخ بدل گیا اور ان کو خالق کائنات کا یقین حاصل ہوا اور اس کے بنائے ہوئے ہوئے اصول زندگی کو انہوں نے آزمایا تو اچانک ان کے اندر انقلاب برپا ہوا یہ اسلام کے دین فطرت ہونے اور انسانی مزاج سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہونے کی دلیل ہے اللہ تعالی اس حقیقت کی وضاحت فرماتے ہیں کہ "پس سیدھا رکھو اپنا رخ دین کے لیے یکسو ہو کر۔ وہی اللہ کی فطرت ہے جس پر لوگوں کو پیدا کیا، اللہ کے دین میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔یہی سیدھا دین ہے۔لیکن اکثر لوگ اس کے سمجھنے سے قاصر ہیں۔” (سورہ روم:30) البتہ جن لوگوں پر یہ حقیقت منکشف ہو گی وہ اس کو اپنانے اور اس کو اپنی زندگی کا رہنما بنانے پر متفق ہوگئے اور دنیا کی عظیم سے عظیم تر متاع کی نظروں میں بے قیمت بن کر رہے گی وہ اس دریافت پر نہ صرف یہ کہ بے حد مسرور اور مطمئن ہیں بلکہ اس کو اللہ تعالی کا خاص فضل و انعام سمجھ کر اس پر نازاں ہیں اور اسے اپنی زندگی کا اصل سرمایہ سمجھتے ہیں ۔ ایک نو مسلم نے اسلام قبول کرنے کے بعد جب انتہائی مسرت کا اظہار کیا تو مسلمان رہنما نے اس کو مبارک باد دی ۔ اس نے جواب دیا کہ مبارکباد کس بات کی؟ میں نے اللہ تعالی کے فضل سے فطرت کو پا لیا جس پر اللہ تعالی نے اولاد آدم کو پیدا کیا اور وہ فطرت اسلام ہی ہے۔ لہذا میں نے گویا اپنے آپ کو دریافت کیا ہے اور اس کے قبل میں گمراہی میں مبتلا تھا اور اپنی ذات سے نا آشنا تھا

تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ہم مسلمانوں نے اپنی فطرت کے خلاف زندگی کی گاڑی چلا رکھی ہے یہی سبب ہے کہ ہم کو قدم قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم کو مٹانے کی کوشش کی زرداری کے ساتھ جاری ہے اور کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سارے جہاں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اس رحمت کا نمونہ آپ کی سیرت طیبہ میں موجود ہوتے ہوئے بھی ہم اس سے بڑی حد تک مستغنی ہو گئے ہیں اور ہم تہذیبوں کی بے رحمانہ بندشوں میں اپنے آپ کو مقید کرنے میں کوئی عار نہیں محسوس کرتے۔ مشرق و مغرب میں ہر جگہ ہم یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اب اسلامی نظام عدل و مساوات اور عالمی قوت کا تصور ایک خواب بن کر رہ گیا ہے اور مادہ پرست نظامی زندگی میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔ عورتوں کو اس میں ایک طویل غلامی اور بے رحمانہ زندگی سے نجات دلاکر عزت و عظمت کا بلند مقام و مرتبہ عطا کیا اور اسلامی معاشرے کی تعمیر میں ان کے کرداروں کو دنیاوی اہمیت دی آج ہم اپنے صراط مستقیم سے ہٹ کر دیگر اقوام کی طرح بے سمت مادہ پرستی کے علمبردار بن کر رہ گئے ہیں اور یہود ونصاریٰ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے یہ ایسا سنگین خطرہ ہے کہ ہم اس کا مقابلہ سنجیدگی کے ساتھ اس وقت کر سکتے ہیں جب ہم مکمل طور پر اسلامی تہذیب کی نمائندگی کر سکیں یہی تہذیب زندہ و جاوید ہے اور زمان و مکان میں اس کی قیادت انسان کی عظمت کو تسلیم کرانے میں مشعل راہ ہے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت آج دوراہے پر کھڑی ہے اور اپنے کردار کو رحمت کے آئینے میں پیش کرنے سے دور ہے

Written by Malik Muneeb Mehmood

‎@MMuneebPTI

Leave a reply