ڈپٹی کمشنر محمد علی نے عوامی شکایات کے حوالے سے معلومات اور حل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی

0
89

فیصل آباد میں مختلف محکموں واداروں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 30 ہزار 543عوامی شکایات نمٹادی گئی ہیں جبکہ بقیہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد کے علاوہ مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر مجموعی طور پر 31682مسائل پر مبنی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں 382نئی درخواستیں بھی شامل ہیں اور افرادکی طرف سے مسائل حل ہونے پر فیڈبیک بھی لیاجاتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ان کے محکمے سے متعلقہ شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کے ساتھ فون کرکے متعلقہ شکایت کنندہ کا فیڈ بیک بھی لیا جائے اور وہ محکمانہ کارروائی سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کے لئے اجلاس ہر ہفتہ باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے لہذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔

Leave a reply