آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان نے فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع / آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی