لاہور:ڈپٹی اسپیکر ہی وزیراعلیٰ کا الیکشن کروائے گا:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے نے ن لیگ کوکُمک پہنچادی ،اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہی الیکشن کروائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر کو اختیارات دینے سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ق) کی اپیلیں خارج کی ہیں۔
پی پی رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ان کے مقابلے کسی اور امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔
پی پی پی رہنما راجا پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ آج اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے آخری وقت تک راجا پرویز اشرف کے مقابل کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد انہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 12 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق کل کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق، قاسم سوری اور سیکریٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کیے ہیں۔