ڈھاکہ فلموں میں بطور ڈانسر متعارف ہونے والی شبنم 80 سال کی ہو گئیں

0
80

اردو فلموں‌کی مایا ناز اداکارہ ”شبنم” جن کا تعلق ڈھاکہ سے ہے پاکستان سے انہوں نے بہت زیادہ محبت عزت اور شہرت سمیٹی شبنم آج 80 سال کی ہو گئی ہیں. تین دہائیوں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر مسلسل راج کیا. شہرت اور گلیمر کو بھرپور انجوائے کیا. شبنم کا اصل نام جھرنا تھا انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈھاکہ سے کیا. سکول سے دنوں سے ہی وہ بہترین رقاصہ مشہور ہوئیں اور ڈھاکہ میں ہی ان کو انکے کیرئیر کی پہلی دو فلمیں بطور ڈانسر ہی ملیں. اس کے بعد انہیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا انکی پہلی پاکستانی فلم کا نام تھا ”چندہ” فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی. اس فلم کے چرچے ہر طرف ہوئے کراچی اور لاہور میں اداکارہ شبنم کا کام نوٹس ہوا اس کے بعد انہیں اُس وقت کے سپر ہٹ ہیرو وحید مراد کے ساتھ فلم ”عندلیب” میں کاسٹ کیا گیا یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوئی اور اس نے گولڈ ن جوبلی کی.اس کے بعد ان کی فلم دوستی اداکار اعجاز کے ساتھ آئی اس فلم نے

بھی کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے. اسی دوران پاکستان سے بنگلہ دیش الگ ہو گیا شبنم کو سب چھوڑ چھاڑ کر اپنے ملک جانا پڑااس دوران ان کی بہت ساری فلمیں زیر تکمیل تھیں انہیں مکمل کروانا تھا لہذا وہ واپس پاکستان آئیں .ان کا شمار اس وقت پاکستان کی مصروف ترین اداکارائوں میں ہونے لگا ان کی فلم دل لگی ندیم کے ساتھ ریلیز ہوئی اس فلم نے پلاٹینیم جوبلی کی، اس کے بعد ان کی ندیم کے ساتھ کافی فلمیں آئیں تقریبا فلموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے لہذا شبنم کی جوڑی ندیم کے ساتھ بن گئی لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے محمد علی و دیگر کے ساتھ بھی کام کیا. انہوں نے روبن گھوش سے شادی ان کا ایک بیٹا بھی ہے.شبنم 1997 میں مکمل طور پر بنگلہ دیش سیٹل ہو گئیں اور اس کے بعد سے اب تک پاکستان چکر لگاتی رہتی ہیں. انہوں نے ایک پاکستانی ڈرامے میں کام بھی کیا ہے. شبنم کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنکو پاکستانیوں سے بے انتہا محبت اور پیار ملا.

Leave a reply