ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے حکومت نے کتنے ہزار کنٹینر پکڑ لیے ؟
ممکنہ دھرنا اور احتجاج روکنے کے لیےحکومت نے کتنے ہزار کنٹینر پکڑ لیے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ممکنہ دھرنا اور احتجاج روکنے کےلیےحکومت نے 5ہزار کنٹینر پکڑ لیے ہیں،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مال بردارگاڑیاں پکڑی جارہی ہیں،کنٹینرز میں کھانے پینے کی اشیا سمیت ادویات شامل ہیں،
جنرل سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ یومیہ 7کروڑ 50لاکھ روپےکا نقصان ہورہا ہے،ہمارے نقصان کی ذمہ دار حکومت ہوگی ،24گھنٹوں میں کنٹینرز نہیں چھوڑے گئے تو کام مکمل بند کردیں گے ،ہرگاڑی میں کروڑوں روپوں کا مال موجود ہے،
جنرل سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیاں اور خالی کنٹینرز حکومت کو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعظم سے اپیل ہے کہ معاملات ٹھیک کریں،
شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی
آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار
مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی