مزید دیکھیں

مقبول

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

پاک افغان تجارتی بحران، فوری اقدامات ناگزیر، پاک افغان جوائنٹ چیمبر

پشاور(باغی ٹی وی )پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس...

ڈی آئی خان،دہشتگردانہ حملے میں خواتین،بچوں سمیت 7 شہید ،3 دہشتگرد جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ،پانچ شہری،دو فوج کے جوان شہید ہو گئے،جبکہ تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 15/16 جولائی 24 کی رات، دہشت گردوں نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکز صحت کڑی شموزئی پر بزدلانہ حملہ کیا اور آر ایچ سی کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہو گئے

علاقہ کڑی شموزئی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیہی مرکز صحت پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچیں اور کاروائی کی، سیکورٹی فورسز کی کاروائی سے تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے،تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار محمد فاروق (عمر 44 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نارووال) اور سپاہی محمد جاوید اقبال (عمر 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ خانیوال) جام شہادت نوش کر گئے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

ہمیں افسوس ہے خواتین اور بچوں کی شہادت نہیں ہونی چاہیے تھی، شر پسند عناصر کی علاقے میں کوئی جگہ نہیں ،ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک
ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کڑی شموزئی واقعے میں سات افراد نے جام شہادت نوش کی ہے،کڑی شموزئی رولر ہیلتھ سینٹر پر شر پسندوں نے حملہ کیا۔حملے کے بعد پاک فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ایکشن لیا۔ فورسز کی فوری کاروائی میں تین دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے،دو لیڈی ہیلتھ ورکر اور ان کے دو بچے اور چوکیدار جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔اس واقعے میں ہمارے پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ہمیں افسوس ہے کہ خواتین اور بچوں کی شہادت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ شر پسند عناصر کی علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔وزیراعلی خیبر پختون خان نے فوری طور پر شہید ہونے والوں کو شہداء پیکج دینے کا اعلان کیا ہے، تمام شہید ہونے والوں کو مکمل اعزاز کے ساتھ ثبوت خاک کیا جائے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan