بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا وائرس کا شکار

بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی احسان خان اور اسلم خان عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی احسان خان اور اسلم خان عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جنہیں گزشتہ رات ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے- اور سانس لینے میں مشکلات کے باعث وینٹی لیٹر پر ہیں-

بھارتی خبر رساں ادارےٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا تاہم ڈاکٹر نیتن گوکھلے نے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا علاوہ ازیں دونوں بھائی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔

دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کو ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں داخل کیا گیا ہےاس حوالے سے جب جلیل پارکر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اسلم خان اور احسان خان نان انویسیو وینٹی لیٹر پر ہیں کیونکہ ان میں آکسیجن کی سطح 94 فیصد سے بھی کم تھی اور دونوں کو بخار اور کھانسی بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق احسان خان اور اسلم خان کا دلیپ کمار کے ساتھ جائیداد کا تنازع ہے اور یہ بھائی ممبئی کے علاقہ باندرہ میں رہائش پذیر ہیں-

خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے جن میں کونیکا کپور امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

کورونا وائرس کا شکار ایشوریا رائے بچن طبیعت بگڑنے پر بیٹی سمیت ہسپتال منتقل

امیتابھ بچن کا مداحوں کے لئے خصوصی پیغام

شاہد آفریدی اور شعیب اختر کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

ارادھیہ اور ایشوریا رائے کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آگئے

Comments are closed.