دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا مگر PTI کے میڈیا سیل کے بقول میں اس کا مخالف تھا-
دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا مگر PTI کے میڈیا سیل کے بقول میں اس کا مخالف تھا- اس سے اندازہ کریں کہ یہ کس طرح مخالفین کی جھوٹ بول بول کر کردار کشی کرتے ہیں اسی لئے ان کی حکومت پر نحوست چھائی ہوئی ہے- pic.twitter.com/UOKKE0pqnl
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) June 5, 2020
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس سے اندازہ کریں کہ یہ کس طرح مخالفین کی جھوٹ بول بول کر کردار کشی کرتے ہیں اسی لئے ان کی حکومت پر نحوست چھائی ہوئی ہے-
احسن اقبال کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہی کام شروع ہوا تھا 122ارب روپے سے زمین کی خریداری مکمل ہوئی اور ٹینڈر دیا جا چکا تھا
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بھاشا ڈیم منصوبہ شروع ہو گیا،
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ بیراج کی فزیبلٹی تیار ہو رہی ہے،ہم بھاشا ڈیم کے علاقے کی ترقی پر 78ارب روپے خرچ کریں گے، دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم کے سر ہے،ہم خطے میں مضبوط ہوتے جارہے ہیں اوردشمن کواس پرتکلیف ہے
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت اس منصوبے پر صرف تصویریں کھنچواتی رہی ، دیامر بھاشا ڈیم کی کامیابی کا سہرا پاکستانی قوم کے سر ہے، چیئرمین واپڈا کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے زبردست کام کیا،
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وبا پھیل چکی ہے، ان حالات میں بھی ہم کام کرنے کو تیار ہیں، ڈیم کی تعمیر سے نوکریاں بھی ملیں گی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا، گاڑیاں چلیں گی، سیمنٹ آئے گی، کام ہو گا تو معیشت بھی بہتر ہو گی
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا بروقت آغاز پہلی ترجیح ہے،دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 81 لاکھ ایکڑ فٹ، بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے،
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے کہا ہےکہ دیا مر بھاشا ڈیم ملکی اقتصادیات کے استحکام، لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت روز گار کے 16ہزار 500مواقع پیدا ہوں گے،
بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری
دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف سکیموں پر 78 ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے،اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں 44مختلف سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں،چلاس کیڈٹ کالج اورتھک پن بجلی گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ معیاری تعلیم اور بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی
ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک
ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف
واضح رہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عطیہ جمع کرایا تھا۔ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بنے اور انہوں نے اس ضمن میں اپیل کی تھی
دریائے سوات پر تعمیر ہونے والا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے سے یومیہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر تین ارب ڈالر لاگت ّئے گی۔ مہمند ڈیم پر کام 2025 تک مکمل ہوجائیگا۔
گلگت بلتستان کے ضلعے دیامر میں تعمیر کیا جانے والا دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے 45 سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ ڈیم کا پانی آبپاشی اور پینے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
بھاشا ڈیم کی تعمیر کب مکمل ہو گی؟ مہمند ڈیم کی کیا صورتحال ہے؟ چیف جسٹس کا استفسار