بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑیں

0
46

بالی ووڈ معروف اداکارہ دیا مرزا نے بھی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟

باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں 10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا اکھٹے ہو کر امن کے حصول کیلئے کیوں کوشش نہیں کررہی ؟


اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معصوم بچوں کو کیوں بھگتنا پڑتا ہے، میں اب اس سب کو ختم کرنے کی درخواست کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فلسطینی بچوں کی ویڈیوز پتھر دل بھی پگھلا رہی ہیں بچی کی بے بسی دیکھ کرہرسننے والا اپنے جزبات پرقابونہ رکھ سکا اورآنسو چھم چھم کر گرتے رہے-

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد :جنہوں نے سنی وہ آنسو روک نہ سکے

Leave a reply