دو ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا گیا

0
49
Bonds

دو ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا گیا

ریٹنگ کم ہونے پر پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا اجرا روک دیا گیا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہونے کے باعث بھی سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے. اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کیے جانے تھے اور مشکل معاشی صورتحال کے باعث بانڈز جاری کرنے کے لیے زیادہ منافع ادا کرنا پڑے گا۔


صحافی اشرف ملخم کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا بتانا ہے کہ زرمبادلہ کم اور ادائیگیوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث زیادہ شرح منافع نہیں دیا جا سکتا ہے اور علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق اس وقت سکوک بانڈز جاری کیے گئے تو ڈیفالٹ کے خطرات کے باعث عالمی مارکیٹ سے اچھا رسپانس نہیں ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے

تاہم دوسری جانب کچھ ناقدین حکومت پر تنقید کررہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ آئی ایم ایف کے معاملہ پر تاحال کامیاب نہ ہوسکی ہے جبکہ ابھی بھی یہ عوام کو آئی ایم ایف کا لولی پوپ دکھارہی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے.

Leave a reply