شمالی وزیرستان دھماکہ: دو فوجی جوان جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید. آئی ایس پی آر

0
49
ISPR

شمالی وزیرستان دھماکہ: دو فوجی جوان جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید. آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوانوں اور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خود کش دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو فوجی جوان، ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔


شہدا میں نائیک سیداللہ شاہ، سپاہی جواد خان ، پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک شہری شہید ہوا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش بمبار ایک بڑے عوامی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری جوابی کارروائی سے بڑےسانحہ کو روک لیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اہلکاروں نے خود کش حملہ آور کی مشتبہ گاڑی کو روکا اور اپنی جانوں کی قربانی دےکرکئی معصوم زندگیاں بچائیں آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a reply