اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ،کل کا کوئی پتہ نہیں‌ ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی

0
57

اسلام آباد :اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ، یہ میری خواہش ہے ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ کل کی فکر میں اپنے آج کو نظر انداز کرنے کی قائل نہیں ہوں۔

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ ہم لوگ کل کی فکر میں اپنے حال کے اچھے لمحوں سے لطف اندوز نہیں ہو پارہے ہیں اور اپنی موجودہ خوشیوں سے نا واقف ہیں جو سراسر غلط ہے ۔

میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی

اداکارہ نمرہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہم طوفان کی فکر میں لگیں رہیں گے تو سورج کی چمک کو کبھی بھی نہیں دیکھ سکیں گے اور وہ کل کی فکر میں اپنی حالیہ خوشیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہیں۔ اداکارہ ڈرامہ ’’ بھول‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر اداکارہ کے طرف سے کل کی فکر نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو پر صارفین نے بہت غلط قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ اداکارہ کا یہ کہنا کہ کل کو چھوڑو اور اپنے آج کے دن کے مزے نہ ضائع جانے دو ایک احقانہ سوچ ہے ، جس نے اپنے کل کی فکر نہ کی اس کا آج بھی اس کی زندگی کی تمام رنگینیاں ختم کردے گا

Leave a reply